فلم | مسجد امام حسین(ع) قاهره میں مصری قاری کی عمدہ تلاوت

IQNA

فلم | مسجد امام حسین(ع) قاهره میں مصری قاری کی عمدہ تلاوت

8:35 - August 16, 2020
خبر کا کوڈ: 3508075
تہران(ایکنا) بصارت سے محروم شیخ «احمد ابوالمعاطی» سال ۱۹۳۹ کو پیدا ہوئے جنکا شمار معروف قرآء میں ہوتا ہے۔

مصری قاری احمد ابوالمعاطی فروری ۱۹۳۹ کو پیدا اور ۲۲ اکتبر ۲۰۱۱ کو وفات پاگئے تھے، وہ صوبہ «دقهلیه» شهر «بلقاس» کے گاوں «جوادیه» میں رہتے تھے۔

 

انتہائی کمر عمری میں انہوں نے قرآن مجید حفظ کرلیا اور صرف ۱۲ سال کی عمر میں بڑی محفلوں میں تلاوت کرتے تھے۔

 

شیخ ابوالمعاطی میں ریڈیو مصر سے تلاوت شروع کی مگر آنکھوں کی کم بینائی کی وجہ سے ٹیلی ویژن پر نہ آسکے۔ ان جیسے اور بھی نابینا قرآء تھے جنہوں نے اس ظالمانہ فیصلے کے خلاف عدالت میں درخواست کی کہ انہیں بھی ٹیلی ویژن پر تلاوت کا موقع دیا جائے اور بلا آخر  شیخ احمد به کو ٹیلی ویژن پر تلاوت کی اجازت مل گیی۔

فلم | مسجد امام حسین(ع) قاهره  میں مصری قاری کی عمدہ تلاوت

قرآت کے ماہرین کے مطابق آواز کی پیچ، طولانی سانس اور بہترین طریقے سے تلاوت اس قاری کی صلاحیتوں میں شامل ہے۔

شیخ احمد ابوالمعاطی  ۲۲ اکتبر ۲۰۱۱ کو فانی دنیا سے کوچ کرگئے.

 

سوره احزاب کی آخری آیات کی تلاوت وہ بھی بغیر کسی ساونڈ سسٹم کے قاہرہ کی مسجد امام حسین(ع) میں صبح سویرے کی گئی تھی جو حاضر ہے:

ویڈیو کا کوڈ

3916718

نظرات بینندگان
captcha